26 نومبر، 2024، 4:22 PM

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے لئے احترام اور اعتماد سازی ضروری ہے، ایرانی حکومتی ترجمان

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے لئے احترام اور اعتماد سازی ضروری ہے، ایرانی حکومتی ترجمان

ایرانی حکومت کی ترجمان نے ملک اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے امکان کے بارے میں کہا کہ کسی بھی بات چیت کے لیے احترام اور اعتماد سازی کے ساتھ اس احترام کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جمعے کو جنیوا میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے ساتھ ساتھ غزہ اور لبنان کے حالات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مہاجرانی نے امید ظاہر کی کہ خطے میں جلد امن قائم ہو گا اور نسل کشی کا خاتمہ ہو جائے گا۔

انہوں نے جاپانی اخبار یومیوری شیمبون کے صحافی کے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے امکان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ کسی بھی بات چیت کے لیے احترام اور اعتماد سازی کی اور اس احترام کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔

حکومتی ترجمان نے زور دے کر کہا کہ امریکہ کی قیادت میں مغربی ممالک بارہا ناقابل اعتماد ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی  کے بورڈ آف گورنرز کی قرارداد پر تہران کے ردعمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران تعمیری اقدامات پر عمل پیرا ہے اور وہ آئی اے ای اے سمیت تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کے دوران ہر اس چیز کا تحفظ کرے گا جو اس کے قومی مفاد میں ہو۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ملک کی جوہری تنصیبات میں نئے سینٹری فیوجز کو فعال کرنا ایجنڈے میں شامل ہے، مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے عوام کے ایٹمی توانائی کو پرامن طریقے سے استعمال کرنے کے حقوق کی پاسداری کرنے کا پابند ہے۔

News ID 1928395

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha